Nov ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • القاعدہ کے سرغنہ کی موت کی متضاد خبریں

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہ القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری کی موت ہو گئی ہے جبکہ بعض سے اس بات کی تردید کی ہے۔

دہشت گرد گروہ القاعدہ کے عناصر سے وابستہ سوشل میڈیا کے پیج پر ایمن الظواہری کی موت سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایمن الظواہری ایک مہینے پہلے ہی مرچکا ہے جبکہ بعض ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ٹولسی گابارڈ نے ابھی حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ کو القاعدہ کا سب سے بڑا حامی بتایا تھا۔ گابارڈ نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے القاعدہ دہشتگرد گروہ کے حامی کی حیثیت سے سعودی عرب کی ہمیشہ ہی حمایت کی ہے۔ گابارڈ نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پوری دنیا میں انتہاپسندانہ افکار کو فروغ دینے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں۔

سی این این نے ابھی حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد، امریکہ کے دئے ہوئے ہتھیار اور جنگی ساز و سامان القاعدہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں کو فراہم کر رہا  ہے۔ سعودی عرب وہابیت اور سلفیت کا سب سے بڑا حامی و مروج ہونے کے ساتھ ہی دہشتگردوں کی ٹریننگ اور انہیں مختلف ملکوں میں بھیجنے کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

ٹیگس