کوریا میں ڈرون ٹیکسی سروس چلانے کی تیاریاں
بڑھتے ہوئے ٹریفک کے پیش نظر "ڈرون ٹیکسی" چلانے کے لئے جنوبی کوریا نے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔
جنوبی کوریا کی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دار الحکومت سیول میں بغیر پائلٹ کی ڈرون ٹیکسی کا تجربہ کامیابی کے ساتھ انجام پایا ہے۔
بڑھتا ہوا ٹریفک اور فضائی آلودگی سے بچنے کے لئے حکام نے ڈرون ٹیکسی چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اس اڑن کھٹولے کی پرواز کو مختلف تجرباتی مراحل سے گزارا جارہا ہے۔
ڈرون ٹیکسی کی بناوٹ اور ساخت کی ذمہ داری ایک چینی کمپنی کو دی گئی ہے۔
جنوبی کوریا 2025 تک ڈرون ٹیکسی کی پرواز کو عام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ لوگوں کو بے ہنگام ٹریفک سے نجات دلائی جا سکے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لئے ڈرون ٹیکسیوں کے ٹیک آف اور لینڈ کرنے کے لئے سیول ائرپورٹ پر ایک ٹرمنل بھی بنایا جائے گا۔ جس کی بدولت مسافر کم وقت میں اور کسی رکاوٹ کے بغیر ائرپورٹ پہنچ سکیں گے۔