Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • امارات کو ایف ۳۵ طیارے نہ دئے جائیں: امریکی سنینیٹرز

امریکہ کے تین سینیٹروں نے متحدہ عرب امارات کو ایف پینتیس جیٹ طیاروں کی فروخت روکنے کے لئے قرارداد پیش کردی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق تین امریکی سینیٹروں نے متحدہ عرب امارات کو ٹاپ آف دی لائن ایف ۳۵ جیٹ طیاروں کی فروخت روکنے کے لئے مہم شروع کرتے ہوئے اس معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی حمایت کرتا ہوں تاہم اس معاہدے کے بعد قطعی اس بات کی ضرورت نہیں کہ ہم خطے میں مزید اسلحے کا سیلاب بہائیں اور اسلحے کی ایک خطرناک دوڑ میں سہولت کار بنیں۔

انہوں نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے ڈیموکریٹ رکن رابرٹ مینینڈیز اور ریپبلیکن رینڈ پال کے ساتھ مل کر یہ قرارداد پیش کی۔ رینڈ پال کو عام طور پر ٹرمپ کا حامی سمجھا جاتا ہے تاہم وہ امریکی فوجی مداخلت پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔

مبصرین یو اے ای کو ایف ۳۵ جیٹ طیاروں کی فروخت امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کا تحفہ قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگس