امریکی صدر ٹرمپ کے مالی بد عنوانی میں ان کی بیٹی بھی ملوث
Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ کی مالی بد عنوانی کے مقدمے کی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ ٹرمپ کی بیٹی کا بھی اس میں کردار رہا ہے۔
انڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے حالیہ انتخابات میں بری طرح ہارنے والے امریکی صدر ٹرمپ کی مالی بد عنوانی کے مقدمے کی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی اس مالی بد عنوانی میں ملوث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی مشیر کے طور پر سرگرم عمل ایوانکا ٹرمپ نے کئی ملین ڈالر مشاورت دینے کیلئے ہتھیائے تھے جس کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ ایوانکا نے تقریبا 26 ملین ڈالر دریافت کئے ہیں۔ ایوانکا ٹرمپ نے اتنی بڑی رقم کسی اور کمپنی کے نام سے دریافت کی اور ایوانکا ٹرمپ اُس وقت ٹرمپ کی تنظیم میں ایک عہدیدار تھیں۔