امریکہ، ایک چرچ میں چاقو سے حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے کے ایک چرچ میں چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں کم از کم دو افراد کے مارے جانے کی خبر ہے، کئی افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازل بنی ہوئی ہے۔ چرچ میں حملے کے وقت بے گھر افراد موجود تھے جنہیں تھنڈک سے بچاؤ کے پیش نظر رہائش دی گئی تھی۔