Nov ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکی پولیس کی فائرنگ ،دو سیاہ فاموں کا قتل

امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس افسر کی فائرنگ میں دو سیاہ فام امریکی نوجوان ہلاک ہوگئے ہیں

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  پولیس نے ریاست فلوریڈا میں مبینہ طور پر چوری کی گئی ایک گاڑی پر پے در پے فائرنگ کر کے سولہ اور اٹھارہ سال کے دو سیاہ فام نوجوانوں کو بری طرح زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

امریکی حکام پولیس کے ہاتھوں فلوریڈا کے کوکوا علاقے میں ہونے والی دونوں سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

فلوریڈا کی پولیس نے اس واقعے کا ویڈیو بھی جاری کردیا ہے جو تیرہ نومبر کو پیش آیا تھا۔

ان دونوں سیاہ فام نوجوانوں کا قتل ایسے عالم میں ہوا ہے کہ شہر مینیاپولیس میں پچیس مئی کو امریکی سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کے قتل کے خلاف پورے امریکہ میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

 

ٹیگس