Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  •  میراڈونا کے انتقال پر ارجنٹائن میں عام سوگ کا اعلان

میرا ڈوناکی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کا مقصد میرا ڈونا کی موت کا سبب جاننا ہے۔

دنیائے فٹبال کے لیجنڈ ارجنٹائن کے فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کے انتقال پرارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈز نے 3 روز کیلئے عام سوگ کا اعلان کیا۔ میرا ڈونا کے انتقال کی خبر سن کر ارجنٹائن کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

میراڈونا کے انتقال پر فٹبال کے  کھلاڑیوں اور شخصیات نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ میراڈونا کا  کل حرکتِ قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوا ۔

ڈیاگو میراڈونا کو کچھ عرصہ قبل دماغ کی سرجری کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ کامیاب سرجری کے بعد میراڈونا کو دو ہفتے قبل اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ میراڈونا 1986 میں میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے دوران ارجنٹائن ٹیم کے کپتان تھے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنوایا تھا۔

ٹیگس