Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست وسکونسن میں ٹرمپ کو پھر شکست کا منہ دیکھنا پڑا

امریکی ریاست وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 18 نومبر کو ٹرمپ کی ٹیم نے وسکونسن کے دو سب سے بڑے حلقےملووکی اور ڈین میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست کی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں نہ صرف ملووکی اور ڈین میں جو بائیڈن کی  کامیابی کی تصدیق ہوئی بلکہ وسکونسن میں انہوں نے مزید 87 ووٹ حاصل کئے۔

امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ نے 3 نومبر2020 کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح کو اب بھی پوری طرح قبول نہیں کیا ہے۔ ان کی ٹیم نے متعدد ریاستوں میں بھی انتخابی دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔

ٹیگس