Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • فلسطین اور شام کی حمایت میں اقوام متحدہ کی قراردادیں

اقوام متحدہ نے فلسطین اور شام کے مقبوضہ علاقے جولان کی حمایت میں پانچ قراردادیں منظور کر لی ہیں۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین اور شام کے علاقے جولان کی حمایت میں پیش کی جانے والی پانچ تجاویز کو منظور کر لیا۔ اقوام متحدہ نے یہ اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن یعنی ۲۹ نومبر کی مناسبت سے ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا۔

شام کے مقبوضہ علاقے کے سلسلے میں پیش کی جانے والی پہلی قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صیہونی ٹولے نے انیس و سڑسٹھ میں شام کے اس علاقے پر ناجائز قبضہ جمایا ہے۔ یہ قرارداد نو مخالف اور باسٹھ سفید ووٹوں کے مقابلے میں اٹھاسی ووٹوں سے منظور کی گئی۔ اسکے علاوہ فلسطین کی حمایت میں چار قراردادیں منظور کی گئی جن میں فلسطین کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی ذمہ داریوں پر زور دیئے جانے کے علاوہ مسئلہ فلسطین کو پر امن طریقے سے حل کرنے اور فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں جاری صیہونی آبادکاری اور بستیوں کی تعمیر کے غیر قانونی ہونے پر زور دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔

ٹیگس