Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • دنیا کے کسی بھی حصے میں دو گھنٹے میں پہنچانے والے جہاز کی تیاری

چینی سائنسداں ہوائی جہاز کے ایسے انجن پر کام کررہے ہیں جو دنیا کے کسی بھی حصے میں دو گھنٹے میں پہنچادے گا۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ چین میں آواز سے سولہ گنا تیز رفتار جیٹ انجن بنایا جارہا ہے ۔ چینی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس جیٹ انجن کا حامل طیارہ بیس ہزار کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گا۔
یاد رہے کہ اس وقت دنیا کا تیز رفتار ترین جیٹ انجن سات ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ جیٹ انجن ناسا کے ایکس تنیتالیس اے جیٹ کا حصہ ہے۔
چـینی ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا کے نئے تیز رفتار ترین جیٹ انجن کی تجرباتی پرواز بیجنگ کی آواز سے بہت زیادہ تیزرفتارجیٹ کی خصوصی ہوائی سرنگ میں انجام دی گئی جو کامیاب رہی۔ اس رپورٹ کے مطابق تجرباتی پرواز میں جیٹ انجن کی رفتار آواز سے نوگنا زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں سانس لینے والا یہ انجن آواز سے سولہ گنا تیز رفتاری سے سفرکی سہولت فراہم کرنے پر قادر ہے لیکن ابھی ایسی پرواز کی صلاحیت رکھنے والی ہوائی سرنگ بیجنگ میں زیر تعمیر ہے۔ اس سرنگ کی تیاری کے بعد ہی تیز رفتار ترین نئے جیٹ انجن کی مکمل تجرباتی پرواز انجام دی جاسکے گی۔
بتایا گیا ہے کہ مستقبل کے اس تیز رفتار ترین جیٹ انجن کا ڈیزائن سادہ ہے جس میں تین اہم پرزے ہیں۔

 

ٹیگس