Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۴:۱۶ Asia/Tehran
  • ترکی اور چین کے درمیان کارگو ٹرین سروس شروع

ترکی سے پہلی مال گاڑی چین کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

ترکی کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ استنبول سے روانہ ہونے والی یہ کارگو ٹرین وسطی چین کے صوبے شان زی کے مرکز جی آن تک جائے گی۔

ایک اندازے کے مطابق مذکورہ کارگو ٹرین 8 ہزار 693 کلومیٹر کا فاصلہ 12 دن میں طے کرے گی اور اس دوران دو براعظموں، دو سمندر اور پانچ ممالک سے گزرے گی۔

ترکی کے ایوان تجارت کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ چین اور ترکی کے درمیان کارگو ٹرین ترک مصنوعات کی بیرون ملک ترسیل کے لیے بہت اہم ہے اور مستقبل میں اس کی اہمیت دوچںداں ہوجائے گی۔

اس حوالے سے ترک وزارتِ خارجہ نے کارگو ٹرین سروس کو مشرق اور مغرب کے درمیان تعلقات میں فروغ کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ مغرب اور مشرق میں رابطے بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔

ٹیگس