Dec ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں شدید زلزلہ

اطلاعات کے مطابق چلی میں 6 ریئیکٹر کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے نے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کردیا ہے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلز‍لے کے نتیجے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں چلی کے سرکاری ذرائع نے خبر آنے تک کسی قسم کی تفصیلات جاری نہيں کی ہیں۔

جنوری 2019 میں بھی چلی کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور اُس وقت ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی تھی جس کے سبب پرانی عمارتوں کو پڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔

ٹیگس