Dec ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۰ Asia/Tehran
  • چین اور نیپال کی کوشش سے ماؤنٹ ایوریسٹ کی صحیح اونچائي کا اعلان

چین اور نیپال کے ماہرین کی ایک مشترکہ ٹیم نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کی صحیح اونچائي کا اعلان کیا ہے۔

چین اور نیپال کے محققین اور ماہرین کی ایک ترپن رکنی ٹیم نے انتہائي پیشرفتہ ٹیکنالوجیوں کی مدد سے دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ کی سب سے اونچی چوٹی کی صحیح پیمائش کر لی ہے۔ اس ٹیم کے اعلان کے مطابق ماؤنٹ ایوریسٹ کی اونچائي آٹھ ہزار آٹھ سو اڑتالیس میٹر اور آٹھ سینٹی میٹر ہے۔

سن دو ہزار پانچ میں چینی ماہرین نے اس چوٹی کی اونچائي اور اس کے دامن کی پیمائش کی تھی جس کی رو سے ماؤنٹ ایوریسٹ کی اونچائي آٹھ ہزار آٹھ سو چوالیس میٹر اور تینتالیس سینٹی میٹر بتائي گئي تھی اور اسے اب تک کی سب سے دقیق پیمائش قرار دیا گيا تھا۔ نیپال کا کہنا ہے کہ چوٹی پر موجود برفانی ٹیلے کو بھی چوٹی کا حصہ سمجھنا چاہیے اور اس حساب سے ماؤنٹ ایوریسٹ کی اونچائي آٹھ ہزار آٹھ سو اڑتالیس میٹر ہوتی ہے۔

ٹیگس