لیور پول میں شدید بارشوں سے نظام زندگی معطل
Dec ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
لیور پول میں شدید بارشوں کے سبب سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔
برطانیہ کے شہر لیور پول کی شاہراہوں پر شدید بارشوں کے بعد پانی کے تیز بہاؤ کے سبب گاڑیاں بہہ گئیں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ لیور پول سٹی کونسل نے علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کرکے پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اچانک اور شدید بارش کے باعث ویسٹ ڈربی دیگر علاقوں سے کٹ کر رہ گیا اور وہاں کی سڑکیں پانی میں بہ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد کئی مقامات پر لوگ گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئے اور امدادی ٹیموں نے انہیں نکالا۔
انتظامیہ نے فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ٹیموں کو طلب کرکے کارروائیاں شروع کردیں۔ شدید بارش کے باعث شہر کے گٹر بھی ابلتے دیکھے گئے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔