ٹرمپ نے سپریم کورٹ کو بھی نہیں بخشا
امریکی صدر ٹرمپ نے ملک کی اعلی عدالت کی جانب سے چار ریاستوں میں انتخابی نتائچ کو کالعدم قرار دینے کی اپیل خارج کر دیئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عدالت کو ہی بے عقل و بزدل بتا دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے حقیقت میں ہمیں مایوس کر دیا۔ اس عدالت کے اندر عقل و بہادری کا فقدان ہے۔
ٹرمپ نے اپنے ایک اور پیغام میں ریاست ٹیگزاس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو ایک رسوائی قرار دیا اور کہا کہ کوئی بھی کورٹ ان ووٹوں کو صحیح نہیں کہہ سکتی، یہ ایک قانونی اور آئینی رسوائی ہے اور امریکہ کے لئے شرمناک ہے ۔
ٹرمپ کے بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ امریکی سپریم کورٹ نے ریاست ٹیگزاس اور چار دیگر ریاستوں کے انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کے لئے ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکی سپریم کورٹ کی بینچ کے ساتھ ہی ٹرمپ کے مقرر کردہ ججوں نے بھی ریاست ٹیگزاس اور ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کی اپیل خارج کر دی ہے ۔