Dec ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran

فرانس میں حکومت کی سکیورٹی و اقتصادی پالیسیوں کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں۔ حال ہی میں فرانسیسی حکومت نے پولیس کی ویڈیو بنانے یا فوٹو لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے جرم قرار دے دیا ہے جس کے بعد عوام میں خاصا غصہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس سے قبل فرانسیسی پولیس عوام کے ساتھ اپنے من چاہے رویے سے پیش آتی تھی اور اب عوام کو خدشہ اس بات کا ہے کہ یہ قانون پولیس کے رویہ کو مزید خطرناک بنا دے گا اور نتیجے میں عوام پہلے سے زیادہ عدم تحفظ کا احساس کرنے لگیں گے۔

ٹیگس