امریکہ، ریاست میشیگن کی اسمبلی کو بند کر دیا گیا
امریکی ریاست میشیگن کی اسمبلی اور امریکی سینیٹ کے دفاتر کو تشدد سے لاحق ممکنہ خطرات کے پیش نظر بند کر دیا گیا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میشیگن کی اسمبلی اور سینیٹ کے دفاتر کو لاحق تشدد کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ میشیگن کے الیکشن حکام اور قانون ساز اسمبلی کے ارکان کو دی جانے والی دھمکیوں اور انہیں مرعوب کئے جانے سے ممکنہ طور پر تشدد بھڑک اٹھنے کا خدشہ خاصا بڑھ گیا ہے اور اس سلسلے میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
امریکہ کے حالیہ صدارتی انتخابات کے نتائج کے تعلق سے پیدا ہونے والے بحران کی بنا پر حالیہ دنوں میں امریکہ کے مختلف شہروں منجملہ واشنگٹن میں شدید مظاہروں اور سڑکوں پر ہونے والے تشدد کے بارے میں کافی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔
اسی کے ساتھ اطلاعات ہیں کہ بعض ریپبلیکن اراکین ایوان نمائندگان اب بھی ریاست، اریزونا، پنسلوانیہ، نوادا، جورجیان اور وسکانسن کے انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکا کے مقامی وقت کے مطابق چودہ دسمبر بروز پیر کو الیکٹورل کالج کے اراکین رائے شماری میں حصہ لیں گے جس کے بعد حتمی نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔