Dec ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • حکومتی اداروں پر سائبر حملے اب بھی جاری ہیں: واشنگٹن

امریکہ کے کئی سیکورٹی اداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے حکومتی اداروں پر جاری سائیبر حملے ایک کاری ضرب اور نہایت موثر ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی فیڈرل پولیس ایف بی آئی، نیشنل اینٹیلیجنس اور سائبر کرائم سے متعلق سیکورٹی ادارے نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومتی نیٹ ورک پر سائبر حملے کاری ضرب ہیں اور ان کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ان سائبر حملوں کے نتیجے میں امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن کو مغربی ایشیا اور یورپ کا دورہ ادھورا چھوڑنا پڑا اور وہ ان سائبر حملوں کا جائزہ لینے کے لئے اپنا دورہ مکمل کئے بغیر ہی واشنگٹن واپس آنے پر مجور ہوگئے۔

درایں اثنا امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اپنی ایک خفیہ رپورٹ میں اندرون ملک امریکی اڈوں پر براہ راست سائبر حملوں کے خطروں کی جانب اشارہ کیا ہے۔ روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ پر سائبر حملوں میں روسی ہیکرز ملوث ہیں تاہم روسی حکام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

ٹیگس