اپنی شکست تسلیم کرنے میں ٹرمپ بدستور ناکام
Dec ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری دن گن رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کے نتائج کی چوری کو روکنے کے لئے تمامتر قانونی طریقوں کا سہارا لیں گے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ملک کے صدارتی انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کے دعوے کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس نے اہم ریاستوں میں انتخابات میں دھاندلی اور ووٹنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کے لئے کورونا وائرس سے فائدہ اٹھایا ہے۔
ٹرمپ کے اس قسم کے بیانات ایسی حالت میں سامنے آ رہے ہیں کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج اور انتخابات میں الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی بنیاد پر جوبائیڈن کی کامیابی کا اعلان کیا جا چکا ہے اور بیس جنوری دو ہزار اکیس کو صدارت کے عہدے کی حلف برداری کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔