Dec ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran

صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے اور اب ایسا لگتا ہے کہ حکومت میں ان کے کچھ ہی دن باقی بچے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

گزشہ چھ ماہ سے بن یامن  نتن یاہو کے مخالفین ہفتے وار احتجاجی ریلیوں میں ان کی حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں، نتن یاہو پر مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی وبا سے نمٹنے میں کوتاہی کا الزام ہے۔

 نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں اور کورونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے میں حکومت کی غفلت اور کمزور پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ستائیسویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے تاہم بن یامن نتن یاہو علاقے کے خیانت کار بعض عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کو اپنی حکومت کی بڑی کامیابی کے دعوے کے ساتھ اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ 

 

ٹیگس