Dec ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • دو ہزار بیس میں پچاس صحافی قتل کئے گئے

ودھاؤٹ بارڈر رپورٹرس نے اعلان کیا ہے کہ دوہزار بیس میں پچاس صحافیوں کو اپنے پیشے کی بنا پر جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ یہ رپورٹرس ایسے ممالک میں تھے جہاں جنگ نہیں تھی۔

ودھاؤٹ بارڈر رپورٹرس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ منظم جرائم ، بدعنوانی یا ماحولیات سے متعلق مسائل کو کوریج دینے والے صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ میکسیکو، ہندوستان اور پاکستان میں اپنی جان کی بازی ہارنے والے صحافیوں کی تعداد دیگر تمام ممالک سے زیادہ ہے۔

ودھاؤٹ بارڈر رپورٹرس کا کہنا ہے کہ اس سال مرنے والے اڑتالیس فیصد صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ میں احتجاجی مظاہروں بالخصوص جارج فلوئڈ کے قتل کے بعد امریکہ میں شروع ہونے والے مظاہروں کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔

ودھاؤٹ بارڈر رپورٹرس نے اپنی رپورٹ میں دوہزار بیس میں گرفتار کئے جانے والے صحافیوں کی تعداد تین سو ستاسی بتائی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ گرفتار شدہ صحافیوں میں چودہ ایسے ہیں جنہیں کورونا وائرس کی رپورٹنگ کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹیگس