اردوغان کو یورپ کے ساتھ تعلقات میں ایک نئے دور کی امید
Jan ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
اردوغان نے ترکی کے مستقبل کو یورپ میں تلاش کرنا شروع کر دیا ہے
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات یورپی کمیشن کی صدر عرسولا وان ڈیر لیین سے گفتگومیں کہی ان کا کہنا تھا کہ وہ ترکی کا مستقبل یورپ میں دیکھتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین میں شمولیت ترکی کی سیاسی ترجیحات میں شامل ہے۔ اردوغان نے ترکی اور یورپی یونین کے مابین متوقع اجلاس دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ترک صدر نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی انقرہ کے یورپ کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا باب کھولنے کی خواہش ظاہر کی۔
اردوغان نے کہا کہ تعلقات میں سب سے پہلا قدم ترک – یورپی معاہدے کوبحال کرنا ہے۔ فریقین میں یہ معاہدہ 18 مارچ 2016 کو طے پایا تھا جس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2021 امگریشن کے حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان فیصلہ کن ثابت ہوگا۔