امریکہ نے یورپ سے طیاروں کے کل پرزوں کی درامدات پر ٹیکس بڑھایا
واشنگٹن نے اعلان کیا ہے کہ آج سے فرانس اور جرمنی سے طیاروں کے کل پرزوں کی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی جائے گی۔
روئٹرز نے اعلان کیا ہے کہ طیارے بنانے والی دو اہم کمپنیوں بوئنگ اور ایربس کو سبسڈی دینے کے موضوع پر سولہ سال سے جاری اختلاف کے حل کے لئے امریکہ اور یورپی یونین کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد واشنگٹن نے آج سے جرمنی اور فرانس سے درآمد کئے جانے والے طیاروں کے کل پرزوں پر نئی کسٹم ڈیوٹی اور جدید ٹیکس عائد کردیئے ہیں۔
امریکہ کے تجارتی نمائندہ دفتر یو ایس ٹی آر نے اس سے پہلے خبر دی تھی کہ طیاروں کے کل پرزوں منجملہ باڈی اور ونگ کی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی پندرہ فیصد بڑھائی جائے گی ۔
ایک یورپی ذریعے نے روئٹرز کو بتایا کہ ٹرمپ حکومت کے آخری دنوں میں واشنگٹن اور بروکسل کے درمیان ہونے والے مذاکرات معطل ہو گئے ہیں۔ امریکہ کی کوشش تھی کہ برطانیہ کے ساتھ ایک علیحدہ سمجھوتہ کر لے جو یورپین یونین سے نکل چکا ہے اور ایئربس کمپنی میں اس کا بھی شیئر ہے۔
یورپی یونین نے اعلان کیا ہے وہ آئندہ امریکی حکومت کے ساتھ اس مسئلے کا فوری راہ حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی ٹیم نے ابھی تک اس مسئلے پر کوئی موقف ظاہر نہیں کیا ہے۔