Jan ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چی شیا میں کان حادثہ

چین میں سونے کی کان میں دھماکے کے باعث 22 کان کنوں کی بازیابی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھی شیا میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ زیر زمین پھنسے 22 مزدوروں کی نجات کے لیے دسیوں امدادی کارکن حصہ لے رہے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق جائے وقوع پر بھاری مشینوں کے ذریعے کھدائی شروع کر دی گئی ہے اور اہلکار 360 میٹر گہرائی تک پہنچ چکے ہیں۔

ٹیگس