Jan ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran

امریکی کانگریس پر حملے کے بعد ٹرمپ کے حامی، کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی کی میز بھی چرا لے گئے تھے جبکہ کچھ حساس دستاویزات کے بھی غائب ہونے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

گزشتہ بدھ کے روز تین نومبر کو ہوئے صدارتی انتخابات کی توثیق کے لئے امریکی کانگریس نے ایک اجلاس تشکیل دیا تھا، مگر اجلاس کے دوران ٹرمپ کے طرفداروں نے اُس پر چڑھائی کر دی اور بعد ازاں بلوائیوں نے عمارت کے اندر گھس کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا اور اس میں توڑ پھوڑ کی۔ اس موقع پر بلوائیوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

سیکورٹی اہکاروں کی کوششوں کے بعد نینسی پلوسی کی مذکورہ میز واپس مل گئی اور واشنگٹن کے حکام نے ان کی میز ان کے کمرے میں رکھوا دی۔ 

ٹیگس