پینٹاگون کی جانب سے فضائیہ کی چھاؤنی میں ٹرمپ کی الوداعی تقریب کے انعقاد کی مخالفت
Jan ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
امریکی وزارت جنگ نے ٹرمپ کی جانب سے الوداعی تقریب ایک فوجی چھاؤنی میں منعقد کئے جانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے، ٹرمپ کی منصب صدارت سے سبکدوش ہونے کی الوداعی تقریب میری لینڈ میں واقع انڈروز شکار گاہ میں رکھنے کا پروگرام بنایا ہے۔ بلومبرگ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی الوداعی تقریب بدھ کی صبح ، بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے چند گھنٹے قبل منعقد ہوگی ۔
سی این این جیسے امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزارت جنگ نے ٹرمپ کے لئے روایتی عسکری الوداعی تقریب منعقد کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے عہدہ صدارت سے ٹرمپ کی عسکری الوداعی تقریب کی مخالفت ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ یہ روایت صدر ریگن کے دور صدارت سے ہی قائم تھی ۔