Jan ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے سیاسی کیرئیر کا ڈراپ سین

ٹرمپ کا عہد تمام ہوا اور وائٹ ہاؤس میں نئے مکین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں ۔

امریکہ میں پینتالیسویں صدر ٹرمپ کا عہد تمام ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے اپنا الوداعی خطاب بذریعہ یوٹیوب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے دورِ صدارت میں مشکل اور سخت ترین لڑائیوں کا انتخاب کیا کہ آپ نے مجھے اسی لیے منتخب کیا تھا۔

امریکی صدر نے الوداعی خطاب میں یہ بھی کہا کہ اب ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہماری قومی عظمت سے اعتماد کے ضیاع کا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار سبکدوش امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے، ٹرمپ آخری بار ائیر فورس ون پر فلوریڈا میں اپنے نجی ریزورٹ جائیں گے اور اسی کے ساتھ ہی عالمی سیاست کا ایک ڈراؤنا خواب  بھی ختم ہوا اس لئے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سب سے طاقتور ملک ہونے کا دعوی کرنے والے ذہنی مریض حاکم کا دور صدارت اپنے انجام کو پہنچا۔  تاہم امریکہ اپنے جس دستور پر ناز کرتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اس پر قلم پھیرے اور آئین میں اپنی ہی حماقتوں کو درست کرنے کی شق شامل کرے۔

ٹیگس