Jan ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • بائیڈن کے پہلے سترہ فرمان میں کیا کیا شامل ہے؟

جوبائیڈن انتظامیہ عالمی ادارہ صحت اور پیرس معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے فرمان کے ساتھ اپنے کام کا آغاز کرے گی۔

فرانس پریس کے مطابق بائیڈن کے معاونین نے واضح کر دیا ہے کہ حلف اٹھانے کے فورا بعد صدر جو بائیڈن سترہ فرمان جاری کریں گے جن میں عالمی ادارہ صحت اور پیرس معاہدے میں واپسی کا اعلان بھی شامل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ تارکین وطن، ماحولیات اور کورونا وائرس کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کرے گی۔ اسی کے ساتھ کئی مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر ٹرمپ کی عائد کردہ پابندیاں بھی اٹھالی جائیں گی جبکہ امریکہ اور میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیرکا معاملہ بھی روک دیا جائے گا۔

ٹیگس