Jan ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
  • شہید سلیمانی کا قاتل، اپنی بزدلانہ کرتوت پر فخر کر رہا ہے!!!

 امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ وہ گزشتہ کچھ عشروں ميں امریکا کے ایک ایسے صدر رہے ہیں جس نے کسی نئی جنگ کا آغاز نہیں کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کا قتل ان کی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

امریکی  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی حالت میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو اپنی حکومت کی کامیابی قرار دیا کہ دنیا بھر میں ٹرمپ کی اس کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ جنرل سلیمانی نے ہی عراق اور شام میں داعش کی نام نہاد حکومت کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور عراقی اور شامی عوام اور حکومت جنرل سلیمانی کی قربانیوں کا اعتراف بھی کرتے ہیں، داعش کے بانی اور حامی امریکا کو داعش کے خلاف جنرل قاسم سلیمانی کی مہم کیسے پسند آتی کیونکہ وہ اس کے سامراجی ارادوں میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے۔  

ٹرمپ کے دہشت گرد فوجیوں نے ایسی حالت میں بغداد ہوائی اڈے کے نزدیک جنرل قاسم سلیمانی، جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی گاڑی پر حملہ کیا کہ وہ عراقی حکومت کی باضابطہ دعوت پر عراق گئے تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق میں ٹرمپ کی گرفتاری کے لئے مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ ان کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ گزشتہ کچھ عشروں میں امریکا کے واحد صدر ہیں جس نے کوئی نئی جنگ کا آغاز نہیں کیا۔

امریکی  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی حالت میں یہ دعوی کیا کہ انہوں نے کسی نئی جنگ کا آغاز نہیں کیا جبکہ ان کی حکومت کے زمانے میں علاقے میں جنگ سے بدتر صورت حال رہی ہے اور اس کی ذمہ داری ٹرمپ انتظامیہ پر براہ راست عائد ہوتی ہے۔  

انہوں نے دعوی کیا کہ مشرق وسطی میں تاریخی امن عمل آگے بڑھا ہے اور علاقے میں متعدد امن معاہدے ہوئے ہیں۔

ٹرمپ کا یہ دعوی صیہونی حکومت اور کچھ عرب ممالک کے درمیان امن معاہدے کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے جبکہ زیادہ تر مسلم ممالک نے ان عرب ممالک کو خائن قرار دیتے ہوئے اس کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے 6 جنوری کو اپنے حامیوں کے کانگریس پر حملے کے واقعے میں اپنے کردار کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پر حملہ، تمام امریکیوں کے لئے وحشتناک اقدام تھا۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے تحریک آمیز بیانات کی وجہ سے ہی ان کے حامیوں نے کانگریس پر حملہ کیا جس کی وجہ سے ان کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیگس