Jan ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • طالبان کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے سمجھوتے پر نظرثانی ہوگی: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی نو منتخب حکومت، طالبان کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے سمجھوتے پر نظرثانی کرے گی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق قومی سلامتی کے امور میں صدر کے مشیر جیک سالیوان نے اپنے افغان ہم منصب کو بتا دیا ہے کہ امریکہ، طالبان کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے پر نظرثانی کرے گا۔

اس سے قبل انٹونی بلینکن نے جنہیں بائیڈن نے وزیرخارجہ نامزد کیا ہے سینیٹ کے ممبران کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم طالبان کے ساتھ ٹرمپ حکومت کے سمجھوتے کا جائزہ لیں گے اور اس پر نظرثانی کریں گے۔

افغان حکومت اور طالبان کے بعض ذرائع نے اس سے قبل کہا تھا کہ فریقین، طالبان کے ساتھ ٹرمپ حکومت کے سمجھوتے کے تعلق سے وائٹ ہاؤس میں بائیڈن کے پہنچنے کے منتظر ہیں تاکہ اس سمجھوتے کے بارے میں ان کے موقف اور ان کے اقدامات سے باخبر ہو سکیں۔  

یہ بھی دیکھئے:

امریکہ اور طالبان میں معاہدہ، امریکہ کی پسپائی یا طالبان کی کامیابی؟

طالبان اورامریکہ کا امن معاہدہ سیاسی کھیل: الکسانڈرای یونوف

امریکہ طالبان معاہدہ مبہم ہے: افغان صدر

امریکہ اور طالبان معاہدہ قانونی بنیادوں سے عاری ہوگا، اشرف غنی

طالبان-امریکا معاہدہ، ایران اور افغانستان کے لئے نقصان دہ ہے: ایران

 

ٹیگس