Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس کے مریضوں کو عالمی ادارہ صحت کا مشورہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کلینیکل مینجمنٹ میں نظرثانی شدہ ہدایات جاری کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ کورونا وائرس کے مریض جن میں مستقل، نئی یا بدلتی علامات ہیں تو انہیں فالو اپ دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ’لانگ کووڈ‘ کہلائے جانے والے پوسٹ کورونا وائرس صورتحال پر وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کوجنہیں انتہائی تھکاوٹ، مستقل کھانسی وغیرہ جیسے طویل المدتی مسائل کا سامنا ہے انھیں بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے گھر میں موجود کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے خون میں آکسیجن کی سطح کی پیمائش کے لیے پلس آکسیمٹری کے استعمال کی تجویز پیش کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس کے لیے گھر کی دیکھ بھال کے دوسرے پہلوؤں، جیسے مریض اور مریض کی دیکھ بھال کرنے والوں کو آگاہی کی فراہمی اور مریض کی باقاعدگی سے پیروی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے۔

ہسپتال میں داخل مریضوں کے لیے رگوں میں خون کے جمنے کو روکنے کے لیے کم خوراک اینٹی کوگولنٹ کا استعمال تجویز کیا گیا ہے۔

ان مریضوں کے لیے جو اضافی آکسیجن لے رہے ہیں یہ تجویز دی گئی ہے کہ مریضوں کو اپنے پیٹ پر لٹانے سے آکسیجن کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا۔

ٹیگس