Jan ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  • خاروں کے حصار میں رہے گی کانگریس کی عمارت

امریکی کانگریس کے پولیس سربراہ نے کیپٹل کامپلیکس کے چاروں جانب خاردار تار اور بیری کیڈس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی کانگریس کے عبوری پولیس سربراہ یوگانند پٹمین نے جمعرات کو کانگریس کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ 6 جنوری کو ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے خطرناک حملے کے بعد جو باڑ اور بیری کیڈس لگائے ہیں، انہیں فی الحال لگے رہنا چاہئے اور کیپٹل ہل کے چاروں طرف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات رہنے دیا جانا چاہئے تاکہ دیگر کسی بھی ہنگامے اور حملے سے محفوظ رہا جا سکے۔

پٹمین کا کہنا تھا کہ میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ باڑ اور بیری کیڈس سمیت کانگریس کی عمارت کے چاروں طرف سیکورٹی کے جو سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اسے فی الحال باقی رکھا جائے۔

کانگریس کی پولیس اور ایجنسییوں کے حکام 6 جنوری کے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس