Feb ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
  • جرمنی، پولیس پارٹی پر حملہ، حملہ آور گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

جرمنی میں ایک نوجوان حملہ آور نے تلوار کا وار کر کے ایک پولیس اہل کار کو زخمی کر دیا۔

خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ اشٹٹ گارٹ کے قریب شہر وائل ایم شونباخ نامی ضلع میں پیش آیا۔ حملہ آور کے ہاتھ میں جاپانی طرز کی تلوار تھی۔ زخمی اہل کار کے ساتھی نے حملہ آور کے پیر پر گولی ماری اور زخمی حالت میں اسے گرفتار کر لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے 31 سالہ حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی، جب کہ بعد ازاں عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ دوسری جانب جرمنی میں گیس لیک ہونے کے باعث ہوئے دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ ملک کے جنوبی علاقے میمنگن میں رہایشی عمارت کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ زیر زمین  گیس لائن میں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ٹیگس