بن سلمان کو راستے سے ہٹانے کی تیاریاں
جوبائڈن جمال خاشقچی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کانگریس کو پیش کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قتل کی خفیہ رپورٹ کانگریس کو پیش کرنے کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اس بارے میں مزید کہا کہ یہ قانون ہے اور ہم اس قانون پر عمل کریں گے۔
اس سے قبل امریکہ کے انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر "اپریل ہینس" نے بتایا تھا کہ جوبائیڈن انتطامیہ معروف سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کو منظرعام پر لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
جمال خاشقچی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کو منظرعام پر لائے کے معنی یہ ہیں کہ جوبائیڈن انتظامیہ باضابطہ طور سعودی ولیعہد بن سلمان کو جمال خاشقچی کے بہیمانہ قتل کا ذمہ دار قرار دیئے جانے کا اراداہ رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ جوبائيڈن انتظامیہ کے قریبی حلقے اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہيں کہ نئی امریکی حکام محمد بن سلمان کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کو اقتدار میں لانے کی تیاری کر رہے ہيں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت مخالف جمال خاشقجی ۲ اکتوبر ۲۰۱۸ کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر نہایت بہیمانہ انداز میں قتل کر دئے گئے تھے جس کے بعد ترکی نے تحقیقات کی روشنی میں یہ اعلان کیا تھا کہ اس گھناؤنے اور سفارتی و انسانی آداب کے خلاف اس مجرمانہ عمل کے ذمہ دار آل سعود قبیلے کے چشم و چراغ بن سلمان ہیں۔