Feb ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran

امریکی ریاست میسوری کے سینٹ لوئیس شہر کی ایک جیل میں قیدیوں نے بغاوت کر دی۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے سینٹ لوئیس شہر کی جیل میں قید قیدیوں نے بغاوت کر دی ہے اور یہ بغاوت کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

بغاوت کے دوران قیدیوں نے جیل کی کھڑکیاں توڑ دی اور جیل کے اندر بھی کافی توڑ پھوڑ کی۔ یہ بغاوت اس وقت شروع ہوئی جب ایک قیدی کی پولیس اہلکار سے جھڑپ ہوگئی۔

اس جھڑپ کے بعد قیدی پولیس اہلکاروں پر ٹوٹ پڑے۔ بغاوت کے دوران قیدیوں نے جیل کی کچھ چیزوں کو آگ لگا دی اور اسے کھڑکیوں سے باہر پھینکنے لگے۔

ٹیگس