Feb ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • نیدر لینڈ میں برفانی طوفان، ریڈ الرٹ جاری، برطانیہ میں بھی حال خراب

نیدرلینڈ میں سمندری طوفان اور شدید سردی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نیدر لینڈز میں سمندری طوفان اور شدید سردی نے معمولات زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

 رائل نیدر لینڈز میٹرولوجیکل انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں سے ٹیلے جمع ہوکر سمندر میں جم گئے ہیں اور ٹھنڈ کی وجہ سے ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

شدید موسمی حالات کے باعث ہوائی اڈوں پر کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جب کہ کئی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

ادھر بتایا جاتا ہے کہ پرائم منسٹر ہاؤس میں ہونے والا اجلاس بھی موسم

کی خرابی کے سبب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں 12انچ تک شدید برفباری اور 50 ایم پی کی طوفانی ہواؤں کے سبب نظام زندگی مفلوج ہو کے رہ گیا ہے۔ ٹرینیں معطل اور رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں ہیں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے بیشتر حصوں کو برف کی سفید چادر نے ڈھک لیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 7 سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے یوکرائن اور بحیرہ اسودہ سے سرد ہوائوں نے سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔

کلاکٹن اسپتال میں ویکسین سنٹر بھی برفباری سے بند ہوگيا جبکہ سفک جی پی فیڈریشن کے زیر انتظام پانچ کوویڈ 19 ویکسینیشن مراکز بھی جلد بند کر دیے گئے۔

 

 

ٹیگس