Feb ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کے لئے برطانوی برآمدات میں کمی

یورپی یونین کے لئے برطانوی برآمدات میں کمی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

بریگزٹ کے بعد برطانیہ کی یورپین یونین کو برآمدات میں 68 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔ یہ بات برطانوی روڈ ٹرانسپورٹرز کی تنظیم آر ایچ اے کی جانب سے سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے تنظیم نے جنوری 2021 میں چینل ٹنل اور فیری کے ذریعے برطانیہ سے یورپ سامان سپلائی کرنے والے ٹرکوں کی آمد و رفت کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ اس کمی کی وجہ عالمی وبا COVID-19 نہیں بلکہ برطانوی حکومت کے بریگزیٹ سے متعلق معاملات ہیں۔

 آر ایچ اے کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پالیسی میں تبدیلی لائی جائے۔

بریگزیٹ کے باعث اب ٹرک کمپنیوں کو اتنے کاغذات بھرنے پڑتے ہیں کہ وہ اس میں لگنے والی دیر کے باعث برطانیہ سے سامان لیکر جانا ہی نہیں چاہتے اور برطانیہ آنے والے ٹرک واپسی پر خالی جانا پسند کرتے ہیں۔

آر ایچ اے کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ صرف کاغذات کی بھرائی اور اس میں لگنے والی دیر کے باعث جنوری کے مہینے میں برطانیہ سے یورپ کو برآمدات 68 فیصد کم ہو چکی ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ اگر اس حوالے سے پالیسی میں تبدیلی نہیں لانی تو پھر بندرگاہوں پر تعینات کسٹم عملے کی تعداد میں 5 گنا اضافہ کیا جائے۔

 

ٹیگس