Feb ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • جھوٹی اور گمراہ کن خبریں، چین میں بی بی سی نشریات پر پابندی

چین: جھوٹی، من گھڑت اور صحافتی اصولوں کے منافی خبریں نشر کرنے پر بی بی سی کی نشریات بند کردی گئيں۔

  چین نے جمعرات کی شام بی بی سی ورلڈ سروس کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔

چین کے براڈکاسٹنگ کے قومی ادارے  نے بتایا ہے کہ بی بی سی کی بعض رپورٹیں حقیقت سے عاری اور صحافتی اصولوں کے منافی ہوتی ہیں.

چین کے وزارت خارجہ نے کورونا کی عالمی وبا کو سیاسی بناکر پیش کئے جانے کی بابت برطانیہ کے سرکاری ریڈیو پر تنقید کرتے ہوئے بی بی سی کی رپورٹوں اور خبروں کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا تھا۔

حکومت چین کی جانب سے بی بی سی کی جعلی اور من گھڑت خبروں  پر اعتراض، چین کے عالمی ٹی وی چینل "سی جی ٹی این" کا لائسنس منسوخ کئے جانے کے کچھ گھنٹوں کے بعد سامنے آيا ہے۔

برطانیہ کے سرکاری ادارے آفکام نے چین ٹی وی چینل کی نشریات پر یہ کہہ کر پابندی عائد کی ہے کہ سی جی ٹی این چینل چین کی حکمراں کیمونسٹ پارٹی نگرانی میں کام کرتا ہے۔

برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کے تعلق سے بارہا چین پر کڑی تنقید کی ہے، لیکن اس وائرس کی نئی شکل برطانوی کورونا کے نام سے مشہور ہوچکی ہے، جس نے بہت تھوڑی سی مدت میں دنیا کے 70 سے زیادہ ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔  

 

 

 

 

ٹیگس