Feb ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ، ریاست ٹیگزاس میں 130 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرائيں

سخت سردی اور موسم کی خرابی کی وجہ سے امریکہ میں درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔

 اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹیگزاس میں 130 سے زائد گاڑیاں ٹکرانے کا واقعہ بارش اور طوفان کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

حادثے میں کاریں اور ٹرک ایک دوسرے سے بری طرح ٹکرائے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

 ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کے باعث کچھ لوگ اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے تھے جنہیں باہر نکالنے کے لیے گاڑیوں کو کاٹنا پڑا۔

 36 افراد شدید زخمی تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کئی افراد کو وہیں مرہم پٹی کر کے فارغ کر دیا گیا۔

ٹیگس