ٹرمپ امریکہ کا مذاق اڑائے جانے کا باعث بنے: پراسیکیوٹر
ٹرمپ کے مواخذہ کیس کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے اپنے حامیوں کو کانگریس پر حملے کے لئے اکسانے کے باعث ایران، امریکہ کا مذاق اڑا رہا ہے۔
امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے مواخذہ کیس کی سماعت کے تیسرے دن ایوان نمائندگان کے منتخب پراسیکیوٹر جواکین کیسٹرو نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے کیپٹل ہل پر حملے کے لئے اکسایا جانا باعث بنا کہ ایران، روس اور چین حتی امریکہ کے کینیڈا جیسے کچھ اتحادی بھی ہماری ڈیموکریسی کا مذاق اڑائیں۔
انہوں نے کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے پر ردعمل میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے، صدر ٹرمپ کے ذریعے شورش کے لئے اکسانے کی بنا پر امریکہ کا مذاق اڑایا۔
کانگریس کی عمارت یا کیپٹل ہل پر اپنے حامیوں کو حملے کے لئے اکسانے کی بنا پر سابق امریکی صدر ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا ہے اور انہیں سزا ملنے کی صورت میں وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں نامزد ہونے کا اختیار کھو بیٹھیں گے۔