Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • یورپ، گزشتہ ایک برس میں کینسر نے کورونا کی بنسبت دوگنا جانیں لیں

یورپی یونین میں گزشتہ ایک برس کے دوران کینسر کے 13 لاکھ مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد چھے لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے۔

یورپین یونین میں 2020 کے دوران 13 لاکھ افراد کینسر کے ہاتھوں موت کا شکار ہوگئے۔ جبکہ اسی سال مزید 27 لاکھ افراد میں اس موذی مرض کی تشخیص کی گئی۔

یہ اعداد و شمار یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین کی جانب سے ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر سامنے آئے۔  جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات نہ کئے گئے تو موجود مریضوں کی تعداد میں 2035  تک مزید 25 فیصد کا اضافہ ہو جائیگا۔

اسی صورتحال کے پیش نظر یورپین کمیشن نے کینسر کی روک تھام، علاج اور دیکھ بھال کیلئے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یورپ کے کینسر ختم کرنے کا پلان نامی اس منصوبے کا اعلان یورپین کمشنر برائے صحت اور فوڈ سیفٹی اسٹیلا کیر یا کیڈیس نے کیا۔

اس منصوبے کے تحت 4 ارب یورو خرچ کر کے شہریوں کی روزمرہ زندگی سے جڑے تمام شعبوں میں اصلاحات لائی جائیں گی۔

ٹیگس