Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
  • یونان میں بھی ریکارڈ توڑ برفباری

یونان میں شدید برفباری کے سبب لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کرہ خاکی کی مغربی پٹی پر سردی اور برفباری کی لہر نے یونان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یونان میں شدید برف پڑنے سے 12 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ملک کے شمالی حصے میں پارہ منفی 20 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

 شدید برف باری کے باعث کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی، جب کہ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

 دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ حد نگاہ متاثر ہونے سے آبنائے باسفورس میں کشتیوں کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی گئی۔

مقامی حکام نے برف باری کے باعث شہر کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

 

ٹیگس