Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں N95 ماسک کی قلت

امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث اسپتالوں میں این پچانوے قسم کے ماسک کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ بھر کے اسپتالوں کے عملے کو این پچانوے قسم کے ماسک کی کمی کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طبی عملے نے این پچانوے ماسک کی شدید قلت کی بارہا شکایت کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر امریکہ میں میڈیکل آلات کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور یہ حکمراں، ملکی اسپتالوں کی طلب پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ 

 امریکہ میں میڈیکل آلات کی قلت گزشتہ سال مارچ میں پیدا ہوئی تھی مختلف ریاستوں کے حکام نے خبردار کیا تھا کہ ان کے ہاں طبی عملے کے لیے پرسنل سیفٹی کٹس بھی موجود نہیں ہیں۔ 

 دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے امریکہ میں تقریبا پچیس لاکھ خواتین بے روزگار ہو گئی ہیں یا انھیں نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ 

امریکہ کی نائب صدر کملا پیرس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پچیس لاکھ امریکی خواتین کے بے روزگار ہو جانے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو کروڑ اسی لاکھ سے زیادہ ہے۔

ٹیگس