Feb ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کو چین کا انتباہ

چین نے ایک بار پھر امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ بیجنگ کے خلاف واشنگٹن اپنی تباہ کن اور غیر منطقی پالیسیاں ترک کردے۔

چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین کی حکمراں جماعت سے ضد اور ہٹ دھرمی، علیحدگی پسندوں کو ورغلانے اور انھیں فریب دینے سے باز آجائے۔

وانگ یی نے، سین کیانگ اور تبت کو چین میں انسانی حقوق کے بہترین نمونوں سے تعبیر کیا اور تاکید کی کہ ان کا ملک ہمیشہ انسانی حقوق پر کاربند رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات میں پائے جانے والے مسائل کی بنیاد، ٹرمپ حکومت رہی ہے، جس نے چین کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کئے رکھی اور جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات خاصے متاثر ہوئے۔

چین نے بارہا انتباہ دیا ہے کہ بیجنگ ہانگ کانگ اور تائیوان کے امور میں امریکہ کے مداخلت پسندانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے اور واشنگٹن نے اگر مداخلت جاری رکھی تو امریکہ کے لئے اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔

ٹیگس