ایل او سی پر پاک و ہند میں سیز فائر، اقوام متحدہ کا خیر مقدم
ہندوستان اور پاکستان (India & Pakistan) کے درمیان لائن آف کنٹرول اور بین الا اقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدے (ceasefire) کی پاسداری کو یقینی بنانے کے سمجھوتے کا عالمی سطح پر اور اسی طرح دونوں ممالک کی سیاسی پارٹیوں اور عام لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔
ہندوستان اورپاکستان کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مثبت قدم قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایل اوسی جنگ بندی معاہدے سے متعلق دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ انتونیوگوتریس نے مزید کہا کہ امید ہے دونوں ممالک میں بات چیت کی راہ ہموار ہو گی، پاکستان اور ہندوستان میں جنگ بندی معاہدہ مثبت قدم ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول اور بین الا اقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنانے کے سمجھوتے کا دونوں ممالک کی سیاسی پارٹیوں اورعام لوگوں نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی کو لے کر بدھ کو گفتگو ہوئی ۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پایا ہے کہ فریقین کو لائن آف کنٹرول اور دیگر سیکٹرز میں جنگ بندی پر عمل کرنا ہوگا ۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مُثبت قدم ہے تاہم یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ دونوں ممالک اس معاہدے کی کتنی پاسداری کرتےہیں۔