قدس پر صیہونیوں کی جارحیت، متعدد فلسطینی زخمی
Mar ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے کل مقبوضہ قدس شہر پر دھاوا بولا۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے اتوار کے روز قدس شہر کے قلندیا علاقے پر حملہ کیا، آنسو گیس کے شیل داغے اور فائرنگ کی جس کے دوران کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کی فوج مختلف حیلے بہانوں سے قدس پر یلغار کر کے فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرتی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے قدس شہر کے عیسویہ علاقے پر حملہ کر کےآنسو گیس کے شیل داغے اور فائرنگ کی تھی جس کے دوران کئی فلسطینی زخمی ہوئے اور 3 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔
اس وقت اسرائیل کی مختلف جیلوں میں 4800 فلسطینی قید ہیں کہ جن میں سے 170 بچے اور 39 خواتین ہیں۔ ان فلسطینی قیدیوں پر جبیلوں میں بری طرح تشدد کیا جاتا ہے۔