Mar ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کے فوری اقدام کی ضرورت

میانمار کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی نے اس ملک میں جمہوریت کی بحالی اور تشدد کے خاتمے کے لیے سلامتی کونسل کے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔

میانمار کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی کرسیٹائن شرائنر برگنر نے سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میانمار میں جمہوریت کی بحالی اور تشدد کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ سلامتی کونسل میانمار کے فوجی حکمرانوں کو انتباہ جاری کرے اور اس ملک کے عوام کے  ساتھ کھڑی ہوجائے۔ 

میانمار کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی نے مزید کہا کہ ہم میانمار کے فوجی حکمرانوں کو من مانی کی اجازت کب تک دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ میانمار کے فوجی حکمرانوں کو واضح پیغام دے تاکہ رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا معاملہ شفاف طریقے سے حل ہوسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے شروع میں میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے فوجی کودتا کردی اور میانمار کے صدر اور حکمراں جماعت کی رہنما سوچی سمیت اس ملک کے کئی اعلی عہدیداروں کو حراست میں لے لیا۔

ٹیگس