Mar ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • پوپ فرانسس بغداد سے ویٹیکن روانہ

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس تین روزہ دورہ عراق مکمل کرنے کے بعد بغداد سے ویٹیکن کے لیے روانہ ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق پوپ فرانسس عراق میں تین روزہ قیام اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد پیر کی صبح جب بغداد سے ویٹیکن کے لیے روانہ ہوئے تو ایئر پورٹ پر صدر برہم صالح اور دیگر اعلی حکام نے انہیں رخصت کیا۔

پوپ فرانسس  جمعے کے روز تین روزہ دورے پر عراق پہنچے تھے جہاں ایئر پورٹ پر وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ ان کا استقبال کیا تھا۔

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے اپنے دورہ عراق کے دوسرے روز نجف اشرف میں بزرگ مرجع تقلید اور شیعہ مسلمانوں کے اہم رہنما آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے ملاقات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

صحافتی حلقوں میں اس ملاقات کو انتہائی اہمیت دی گئی اور دنیا کی نو مختلف زبانوں میں دو سو تیس ٹی وی چینلوں نے  بھرپور طریقے سے کوریج دی۔

ٹیگس