Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیراعظم کا شاہی خاندان کی نسل پرستی پر بات کرنے سے گریز

برطانوی وزیراعظم نے شاہی خاندان میں پائی جانے والی نسل پرستی کے حوالے سے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

ملکہ برطانیہ کی بہو میگھن مارکل کی جانب سے شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شاہی خاندان کے مسائل کے بارے میں کسی رائے کا اظہار نہیں کریں گے۔

 ملکہ برطانیہ کے پوتے پرنس ہیری کی بیوی میگھن مارکل نے اپنے تازہ انٹرویو میں شاہی خاندان میں نسل پرستانہ رویئے کا انکشاف کیا ہے۔

معروف امریکی اینکر اوپرا ونفرے کو انٹرویو دیتے ہوئے میگھن مارکل نے کہا کہ شاہی خاندان کی نسل پرستی کا یہ عالم ہے کہ میرے بیٹے کی رنگت کی وجہ سے وہ اسے پرنس کا ٹائٹل تفویض کرنے کے لیے بھی تیار نہیں تھا۔

میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے گزشتہ سال جنوری میں شاہی خاندان سے باضابطہ علیحدگی اور امریکہ منتقل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں شروع ہی سے سیاہ فاموں اور ایشیائی نسل کے لوگوں کے ساتھ نسل پرستانہ برتاؤ کیا جاتا رہا ہے۔

ٹیگس