Mar ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۰ Asia/Tehran

امریکا کے مینیا پولیس شہر کے باشندوں نے سیاہ فام نوجوان جورج فلوئیڈ کی حمایت میں مظاہرے کئے۔

امریکی ریاست مینے سوٹا کا شہر مینیا پولس جہاں پچیس مئی کو ایک نسل پرست سفید فام پولیس افسر نے ایک سیاہ فام شہری جورج فلوئڈ کو گلا گھونٹ کر قتل کر ڈالا تھا۔ اس ہولناک قتل کے بعد ملک میں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف عوام کا غصہ پھوٹ پڑا جو اب ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ مینیا پولس کے شہر میں بھی مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش زدگی کے واقعات پیش آئے جس کے بعد اس شہر کی شکل کافی بدل گئی۔

 

گزشتہ برس مئی میں ایک پولیس افسر کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے ایک سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی گردن پر گھٹنا رکھے دیکھا جا سکتا تھا۔ 

منی سوٹا میں 46 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ سفید فام پولیس افسر سے زندگی کی بھیک مانگتے رہے لیکن وہ پولیس افسر 9 منٹ تک اس کی گردن پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا رہا جس سے بالآخر اس کی موت واقع ہو گئی تھی جس کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور 'بلیک لائیوز میٹر' کی تحریک نے سراٹھایا۔

 

ٹیگس